چیف جسٹس کے بیان پر بابر اعوان نے بھی خاموشی توڈ دی، ردعمل سامنے آگیا

چیف جسٹس کے بیان پر بابر اعوان نے بھی خاموشی توڈ دی فائل فوٹو چیف جسٹس کے بیان پر بابر اعوان نے بھی خاموشی توڈ دی

پاکستان تحریک انصاف کے ڑہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے ایک پیج پر ہیں، بابر اعوان نے کہا کہ نصاف کی فراہمی پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔

حکومت کی توجہ نظام کی بہتری پر مرکوز ہے ملک میں ماڈل کورٹس کا نظام دنیا کے کسی بھی نظام کا مقابلہ کرسکتا ہے۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں ججز اور وسائل کی کمی ہے۔ وکلا کے پاس بیٹھنے کے لیے کرسیاں بھی نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے ایک پیج پر ہیں۔ یاد رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے سامنے صرف قانون طاقتور ہے انسان نہیں۔

انہوں نے کہا طاقت ور کا طعنہ ہمیں نہ دیں۔ایک وزیراعظم کو سزا دی اور ایک کو نااہل کیاجس کیس پر وزیراعظم نے بات کی انہیں پتہ ہونا چاہئیے کہ اجازت انہوں نے خود دی۔ہمیں خان صاحب سے بہت توقعات ہیں۔کسی کو باہر جانے کی اجازت انہوں نے خو دی ۔ہائیکورٹ نے صرف طریقہ طے کیا۔ہم نے قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہیں،ہمارے لیے کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان کو اس طرح کے بیانات دھیان سے دینے چاہیے۔ ججز اور عدلیہ کی حوصلہ افزائی کریں۔ وزیراعظم کا اعلان خوش آئند ہے ہم نے امیر غریب سب کو انصاف دینا ہے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ایک سابق آرمی چیف کے مقدمے کا فیصلہ ہونے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ میں خاموش انقلاب آ گیا ہے۔ اب رہنما پاکستان تحریک انصاف بابر اعوان نے کہا ہے کہ ہم چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں

install suchtv android app on google app store