چیف جسٹس آف پاکستان کی وارننگ ، وزیر اعظم عمران خان نے بھی رد عمل دے دیا بڑی خبر سامنے آگئی

وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کو چیف جسٹس کے بیان پر تبصرے سے روک دیا، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت نےنوازشریف کوڈاکٹرزکی رپورٹس کی بنیادپرجانےکی اجازت دی،نواز شریف کی صحت پراب بھی کوئی سیاست نہیں کریں گے، لوگ خودنواز شریف کی لندن میں سرگرمیاں دیکھ رہےہیں۔


 وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کو چیف جسٹس کے بیان پر تبصرے سے روک دیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نےنوازشریف کوڈاکٹرزکی رپورٹس کی بنیادپرجانےکی اجازت دی۔ حکومت نےنوازشریف کوانسانی ہمدردی کےتحت باہربھیجنےکی اجازت دی۔ نواز شریف کی صحت پراب بھی کوئی سیاست نہیں کریں گے۔

لوگ خودنواز شریف کی لندن میں سرگرمیاں دیکھ رہےہیں۔وزیراعظم نے تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ تحریک انصاف کےسارےاکاونٹس کی آڈٹ رپورٹس موجودہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ معیشت ٹھیک ہورہی ہے اس لیےاپوزیشن پریشان ہے۔ اپوزیشن اپنی سیاست زندہ رکھنےکیلئےحکومت کےخلاف بیانیہ بنا رہی ہے۔ اپوزیشن کومعلوم ہےمعیشت ٹھیک ہوگئی توان کی سیاسی دکانیں بندہوجائیں گی۔

خیال رہے کہ ابھی کچھ دیر قبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ ہمارےسامنےصرف قانون طاقتورہےکوئی انسان نہیں،ایک وزیراعظم کو سزا دی،ایک کونااہل کیا،عدلیہ میں خاموش انقلاب آگیا ہے،جس کیس پروزیراعظم نےبات کی ان کوپتہ ہوناچاہئےکہ اجازت انہوں نےخوددی،طاقتور کا طعنہ ہمیں نہ دیں،ججوں پراعتراض کرنےوالےتھوڑی احتیاط کریں، نادرا نےجوتعاون کیا اس کے شکریہ کے لیے الفاظ نہیں۔

ہائیکورٹ میں 15 فیصد رٹ پٹیشن دائرہونا کم ہوگئی ہیں،وزارت قانون نےبہت تعاون کیا ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں،محترم وزیراعظم کےوسائل فراہم کرنےکےبیان کا خیرمقدم کرتے ہیں،عدلیہ اب آزاد ہے، ایک آرمی چیف کے مقدمے کا فیصلہ ہونےجارہا ہے۔

وزیراعظم صاحب کا اعلان خوش آئند ہے مگر ہم نے امیر غریب سب کو انصاف فراہم کرنا ہے، بغیر وسائل کے ہم کام کر رہے ہیں، جب وسائل فراہم کیے گئے تو مزید بہتر کام ہوگا، ایک جنرل کا جلد فیصلہ آنے والا ہے، ججز اور عدلیہ کی حوصلہ افزائی کریں، وزیراعظم کو خیال کرنا چاہیے اس طرح کے بیانات سے، کسی کو باہر جانے کی اجازت وزیراعظم نے خود دی،ہمیں خان صاحب سے بہت توقعات ہیں،کسی کو باہر جانے کی اجازت انہوں نے خو دی ۔

ہائیکورٹ نے صرف طریقہ طے کیا۔ہم نے قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہیں،ہمارے لیے کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہے،وزیراعظم عمران خان کو اس طرح کے بیانات دھیان سے دینے چاہیے،ججز اور عدلیہ کی حوصلہ افزائی کریں،وزیراعظم کا اعلان خوش آئند ہے ہم نے امیر غریب سب کو انصاف دینا ہے۔

install suchtv android app on google app store