وزیراعظم عمران خان نے وزیرریلوے شیخ رشید کو طلب کر لیا مگر کیوں؟ اندرونی خبر کے آتے ہی تہلکہ مچ گیا

وزیراعظم عمران خان اور وزیرریلوے شیخ رشید فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان اور وزیرریلوے شیخ رشید

وزیراعظم عمران خان سے وزیرریلوے شیخ رشید نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی ،ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیرریلوے شیخ رشید نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمدنےوزارت ریلوے کی کارکردگی پروزیر اعظم کو بریفنگ دی اور بتایا کہ ایم ایل ون پر کام اگلے سال سے شروع کیا جا رہاہے، پی سی ون پلاننگ کمیشن جمع کو دیا گیا ہے، کراچی پشاور 1872 کلومیٹر مین لائن ون پراچیکٹ پاکستان کی ٹرانسپورٹ سیکٹر میں انقلاب لائیگا۔انہوں نے کہا کہ کراچی راولپنڈی کا سفر دورانیہ 10سے 12 گھنٹے رہ جائیگا، ایم ایل ون منصوبے سے ریل حادثوں سے نجات ملے گی اور ٹریک کی سیکیورٹی یقینی ہو جائیگی۔

install suchtv android app on google app store