غیر ملکی فنڈنگ کیس۔۔۔!!! معاملہ تحریک انصاف کو کالعدم کیے جانے کی جانب بڑھنے لگا۔ پی ٹی آئی کے لیے و تشویشناک خبر

وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کو کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے۔


 سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں اگر الزام درست ثابت ہو جائے تو الیکشن کمیشن آف پاکستان کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ پوری جماعت کو کالعدم قرار دے دے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو کالعدم قرار دیئے جانے کے نتیجے میں سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی کے تمام ارکان بھی نااہل ہو جائیں گے۔

کنور دلشاد کا کہنا تھا کہ اب اس کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے لیے تمام راستے بند ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ پاکستان تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ کیس میں حکمران جماعت کی چار درخواستیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسترد کر دی تھیں ۔ فیصلے میں کہا گیا کہ اسکروٹنی کمیٹی اپنا کام جاری رکھے۔ اس کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی تھی اور ہائی کورٹ نے کیس کو دسمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دیا تھا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف بانی رکن اور درخواست گزار اکبر ایس بابر نے 2014ء میں الیکشن کمیشن آف پاکستان میں غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق کیس دائر کیا تھا اور الزام عائد کیا کہ پارٹی نے غیر قانونی غیر ملکی فنڈز میں پیسے اکٹھے کیے گئے۔بعد ازاں ایک سال سے زائد عرصے تک اس کیس کی سماعت الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تاخیر کا شکار ہوگئی کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اکتوبر 2015ء میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی کہ اس کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال سے الیکشن کمیشن پاکستان کو روکا جائے۔

جس کے بعد فروری 2017ء میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے دائرہ اختیار پر جائزہ لینے کے لیے کیس کو دوبارہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا تھا، اسی سال 8 مئی کو ای سی پی کے فل بینچ نے اس کیس پر اپنے مکمل اختیار کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اس طرح کے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ہے کہ درخواست گزار کو پارٹی سے نکال دیا گیا اور وہ پاکستان تحریک انصاف کے اکاؤنٹس پر سوالات اٹھانے کا حق کھو بیٹھے۔علاوہ ازیں مارچ 2018ء میں پاکستان تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ اکاؤنٹس کے معاملات کو دیکھنے کے لیے ایک اسکروٹنی کمیٹی قائم کی گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store