ڈاکٹر شہباز گِل کو وفاق میں کونسا شاندار عہدہ دیا جارہا ہے؟ جانیے اس خبر میں

 وزیراعظم عمران خاں اور   اب سابق ترجمان حکومت پنجاب شہباز گل فائل فوٹو وزیراعظم عمران خاں اور اب سابق ترجمان حکومت پنجاب شہباز گل

 صحافی اور نجی چینل کے اینکر پرسن  ثمر عباس نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا کے عہدے پر اب سابق ترجمان حکومت پنجاب شہباز گل تعینات ہوں گے۔


انہوں نے یہ انکشاف اپنے ٹوئٹر پیغام میں کیا۔ ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ موجودہ معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا نے اپنے عہدے سے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ 

 

یوسف بیگ مرزا عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

رواں سال ستمبر میں شہباز گل کے بطور ترجمان پنجاب حکومت مستعفی ہونے کے بعد ہم نیوز نے خبر دی تھی کہ انہیں وفاق میں بڑا عہدہ دیے جانے کا امکان ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ انہوں نے استعفیٰ وزیراعظم کی ہدایت پر دیا تاہم ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا تھا کہ انہوں نے استعفیٰ دیا نہیں بلکہ ان سے لیا گیا ہے اور ان کی ایک متنازع پریس کانفرنس اس کی وجہ بنی۔

پریس کانفرنس میں شہباز گل نے پارٹی رہنماؤں اور کابینہ کے اراکین کو نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

install suchtv android app on google app store