شہبازشریف نے نوازشریف کےعلاج سے متعلق بڑی بات کہہ دی

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کا ڈاکٹر سے پہلا اپائنٹمنٹ ہے دعا کریں کہ نوازشریف علاج مکمل کر کے وطن واپس لوٹے۔

لندن پہنچنے پر مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف خیریت سے لندن پہنچ گئے سفرکے دوران نوازشریف کوطبی امداددی گئی شہبازشریف نے کہا ہے امید ہے کہ بہت جلد ان کی صحت میں بہتری آیئگی اورنوازشریف کا ڈاکٹرسے پہلا اپائنٹمنٹ ہے، میں قوم سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ دعا کریں کہ نوازشریف علاج مکمل کرکے وطن واپس لوٹے۔

انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانیوں سے دعا ئے صحت کی اپیل ہے،دعائیں کرنے پربرطانیہ میں بسنے والے لاکھوں پاکستانیوں کاشکرگزارہوں

مزید پڑھیں: لندن میں چیک اپ کے بعد نواز شریف کا اگلا پڑاو کہاں ہو گا؟ اندر کی خبر جانیے

install suchtv android app on google app store