پلان بی کے تحت ملک بھر کی سڑکیں کھولنے کا فیصلہ، اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے بڑا اعلان کر دیا

اکرم خان درانی فائل فوٹو اکرم خان درانی

احتجاج کا دائرہ کار ضلعی سطح پر کرنے اور اے پی بلانے کا اعلان کردیا گیا۔

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے پلان بی کے تحت ملک بھر کی سڑکیں کھولنے کا فیصلہ، احتجاج کا دائرہ کار ضلعی سطح پر کرنے اور اے پی بلانے کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رہبرکمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن متحدہے۔ نوازشریف کے بیرون ملک جانے سے حکومت بوکھلاگئی ہے۔ عمران خان قوم پرترس کھائیں اورگھرچلے جائیں۔حکومت پردباوبڑھانے کیلئے ضلعی سطح پرجلسے کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج رات شاہراہیں کھول دی جائیں گی۔ رہبرکمیٹی ن پلان سی بلانے کا فیصلہ کیاہے،حکومت نے معیشت تباہ کردی ہے۔ رہبرکمیٹی کے فیصلوں پررواں ہفتے عملدرآمدہوگا۔ رہبرکمیٹی میں مشاورت سے فیصلے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رہبرکمیٹی ارکان کل الیکشن کمیشن کے باہراحتجاج کریں گے۔پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت کی درخواست کریں گے اورالیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کیلئے اپوزیشن متفقہ طورپرنام تجویزکرےگی۔انہوں نے کہا عوام مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں۔ حکومت پوری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

install suchtv android app on google app store