جلد عمران خان کا بیانیہ ہوگا’’مجھے کیوں لایاگیا‘‘ کس نے وزیراعظم سے متعلق بڑی بات کر دی اور کس وجہ سے؟ جانیے سچ کے ساتھ

وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان

حکمرانوں سےخیرکی کوئی توقع نہیں، اِن کی گفتگوبہترہے نا طرزِحکمرانی اچھا ہے۔ نا پہلے عوام کی حمایت یافتہ جماعت تھی اور نا اَب عوام اِس حکو مت کے ساتھ ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمااورسابق وزیرمملکت طلال چوہدری نے کہاہےکہ جلد عمران خان کابیانیہ ہوگا’’مجھے کیوں لایاگیا‘‘حکمرانوں سےخیرکی کوئی توقع نہیں،اِن کی گفتگوبہترہے نہ طرزِحکمرانی،تحریک اِنصاف پہلے عوام کی حمایت یافتہ جماعت تھی اورنہ اَب عوام اِس حکو مت کے ساتھ ہیں۔

وفاقی وزیرفوادچوہدری کی طرف سے رقم کی واپسی کے نام پرمیاں نوازشریف کی صحت کے لئے دُعاکو’یوٹرن‘ قراردیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ حکمران ٹولہ اخلاقیات سےعاری ہے،جس طرح ملک کومعاشی طورپرغیرمستحکم اورعوام کوبدحال کیاگیاہے،عنقریب عمران خان کابیانیہ ہوگاکہ’’مجھے کیوں لایاگیا‘‘بیماری پربھی طنز اورتنقیدکرنے والے فوادچوہدری کواخلاقی اورسیاسی تربیت کی ضرورت ہے۔اُنہوں نےکہاکہ میاں نوازشریف کے لئے پوری قوم دعاگوہے ،قوم کی دعاؤں سے ہی اِنہیں عدلیہ سے غیرمشروط ریلیف ملاہے جبکہ حکمران انہیں تکلیف میں ہی دیکھنا چاہتے تھے،جن پراللہ تعالیٰ مہربان ہواِنہیں کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتا۔ اُنہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف کابیانیہ22کروڑعوام کی ترجمانی ہے،اِسی وجہ سے ہی مسلم لیگ ن پہلے سے بھی زیادہ مستحکم جبکہ پی ٹی آئی نہ پہلے عوام کی حمایت یافتہ جماعت تھی اورنہ اَب عوام اِس حکو مت کے ساتھ ہیں۔

install suchtv android app on google app store