مولانا فضل الرحمان کا استعفیٰ کا مطالبہ ختم نہیں ہوا، کچھ باتیں امانت ہیں، نہیں بتاسکتا، بڑے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا

چودھری پرویز الہٰی فائل فوٹو چودھری پرویز الہٰی

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے استعفیٰ کا مطالبہ ختم نہیں ہوا ، ان سے کی گئی کچھ باتیں امانت ہیں ، وہ میں نہیں بتاسکتا ۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا استعفیٰ کا مطالبہ اپنی جگہ پر قائم ہے اورختم نہیں ہوا ۔ ان کے ساتھ کی گئی کچھ باتیں ایسی ہیں جو امانت کے طور پر ہیں ، میں وہ باتیں نہیں بتا سکتا ۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد سے طفل تسلیاں لیکر گئے ہیںاور اب شرمندہ ہونے کی بجائے غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کو آگے اندھیرا ہی اندھیرا نظر آرہاہے ۔وہ اپنے ورکرز کو طفل تسلیاں دے رہے ہیں ، اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اگلے الیکشن کا انتظار اسمبلی سے باہر بیٹھ کرہی کرنا پڑے گا اور وزیر اعظم عمران اپنے پانچ سال پورے کرکے عوام کے سامنے سرخرو ہونگے ۔

 

install suchtv android app on google app store