پلان (بی) کے بعد مولانا کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئی

مولانا فضل الرحمان فائل فوٹو مولانا فضل الرحمان

سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ پلان بی کے بعد ان کو گھرجانا پڑے گا ، حکومت تو جا نہیں رہی۔


ایسے حکومت کو جانا بھی نہیں چاہیے، مولانا فضل الرحمان اپنے کارکنان کو تاثر دے رہے ہیں کہ ان کو آشیرباد حاصل ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ  کہا کہ مولانا فضل الرحمان سیاستدان ہیں ، بڑے دھڑلے سے تقریر کرتے ہیں، اب وہ جن لوگوں کو ساتھ لے کرچل رہے ہیں ، اور جن کو سڑکوں پر بٹھایا ہوا ہے، ان کو تاثر دے رہے ہیں کہ ان کو آشیرباد حاصل ہے۔

مجھے لگتا ہے کہ پلان بی کے بعد ان کو گھرجانا پڑے گا ، یا پھر کوئی اور حکمت عملی اختیار کریں گے۔کیونکہ حکومت تو جا نہیں رہی، ایسے حکومت کو جانا بھی نہیں چاہیے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے آج بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اپوزیشن پر بھی کھل کرتنقید کی،اور کہا کہ اپوزیشن کے آزادی مارچ کو عوام نے مسترد کردیا،

اپوزیشن اب 4سال مزید انتظار کرے۔ اپوزیشن کو عوامی حمایت حاصل نہیں، آزادی مارچ کو عوامی حمایت حاصل ہوتی تو 13 دن میں واپس نہ جاتے

۔وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو عوامی رابطوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معیشت آئی سی یو سے نکل کردرست سمت کی طرف چل پڑی ہے۔

install suchtv android app on google app store