نواز شریف ایئر ایمبولینس میں لندن پہنچنے والے ہیں، حسین نواز لینے نہیں آ رہے مگر کیوں؟ بڑی خبر نے سب کو چونکا دیا

حسین نواز فائل فوٹو حسین نواز

سابق وزیر اعظم نواز شریف ایئر ایمبولینس میں لندن پہنچنے والے ہیں لیکن ایسے میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ ان کے بڑے صاحبزادے حسین نواز وہاں موجود ہی نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف قطر ایئر ویز کی ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن پہنچنے والے ہیں لیکن ان کے بڑے صاحبزادے حسین نواز دبئی میں موجود ہیں۔ حسین نواز دبئی سے کسی بھی وقت لندن کیلئے روانہ ہوں گے۔ حسین نواز کی عدم موجودگی کے باعث شہباز شریف نے اپنے صاحبزادے سلمان شہباز کو ہیتھرو ایئر پورٹ پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیتھرو ایئر پورٹ کے رن وے پر ایمبولینس اور خصوصی گاڑیاں بھی پہنچادی گئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store