حکومت کی متبادل توانائی پالیسی عوام کے لیے بڑی خوشخبری مزید جانیے اس خبر میں

متبادل توانائی پالیسی کے تحت بجلی کی قیمت کم فائل فوٹو متبادل توانائی پالیسی کے تحت بجلی کی قیمت کم

وفاقی حکومت نے متبادل توانائی پالیسی کے تحت بجلی کی قیمت کم کرنے کی تیاری کرلی۔


وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں توانائی کے نام پر لوٹ مار کی جارہی تھی، جس کے تحت 17روپے فی یونٹ بجلی تیار کی جارہی تھی، اب نئے معاہدے میں6 روپے 35 پیسے کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔
جس میں 13 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن پر بھی کھل کرتنقید کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کے آزادی مارچ کو عوام نے مسترد کردیا، اپوزیشن اب 4 سال مزید انتظار کرے۔ اپوزیشن کو عوامی حمایت حاصل نہیں، آزادی مارچ کو عوامی حمایت حاصل ہوتی تو 13 دن میں واپس نہ جاتے۔

وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو عوامی رابطوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معیشت آئی سی یو سے نکل کردرست سمت کی طرف چل پڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو توانائی منصوبوں اور توانائی پالیسی سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے متبادل توانائی پالیسی لانے پر توانائی ٹیم کی تعریف کی۔ پہلے توانائی کے نام پر لوٹ مار کی جارہی تھی۔ پرانی توانائی پالیسی کے تحت 17روپے فی یونٹ بجلی تیار کی جارہی تھی۔

اب نئے معاہدے میں 6 روپے 35 پیسے کیے گئے ہیں۔ قدرتی ذرائع ، سولر، ونڈ اور ہائیڈل توانائی کو فروغ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کو خود مانیٹر اور کنٹرول کروں گا۔ ایسے اقدامات اٹھا رہے ہیں کہ اشیاء سستی ہوں اور کسانوں کو بھی فائدہ ہو۔ مصنوعی مہنگائی کی جڑ تک پہنچ گئے ہیں،سدباب کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ واضح رہے ملک میں مہنگائی دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔ حکومتی معاشی ٹیم تاحال مہنگائی کا جن بوتل میں بند کرنے میں ناکام ہے۔

سبزیوں اور اشیائے ضروریہ عوام کی دسترس سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔ ایسے میں وزیراعظم عمران خان مہنگائی کنٹرول کرنے کا بیان حوصلہ افزا ہے۔

install suchtv android app on google app store