24 نومبر کو لاہور میں بڑا دھرنا دینے کا اعلان ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو کھلی دھمکی دے دی

مولانا فضل الرحمان فائل فوٹو مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے پلان بی کے تحت 24 نومبر کو لاہور میں بڑا دھرنا دینے کا اعلان کر دیا

جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے پلان بی کے تحت 24 نومبر کو لاہور میں بڑا دھرنا دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے جس سے مولانا فضل الرحمان اور سینیئر رہنما خطاب کریں گے۔ جے یوآئی (ف) لاہور کے فنانس سیکرٹری عبدالقدیر گجر نے جیو نیوز کو ٹیلی فون پر بتایا کہ بڑے دھرنے کا فیصلہ سینیئر نائب صدر لاہور جمال عبدالناصر کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

دھرنے میں لاہور، ساہیوال، فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن کے کارکن شرکت کریں گے۔ دھرنا نماز ظہر سے نماز مغرب تک جاری رہے گا۔ دھرنا شاہدرہ یا ٹھوکر نیاز بیگ میں ہوگا۔ ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی جے یو آئی ف کے کارکنان نے 26 نمبر چونگی پر دھرنا دیا اور ٹریفک بلاک کردی۔

جعمیت علماء اسلام (ف) اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیراہتمام پلان بی کے تحت بلوچستان کی دو اہم قومی شاہراہوں کوئٹہ چمن اور کوئٹہ ژوب شاہراہوں پر دھرنا دے کر سڑکوں کوآمدورفت کےلئے بند کردیا گیا جس کے باعث پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی سپلائی روٹ بند ہو گیا۔ اس کے علاوہ بنوں ،مالا کنڈ، مانسہرہ،جیکب آباد، کشمور ،کندھ کوٹ،گھوٹکی میں بھی جے یو آئی کی جانب سے اہم شاہراہوں پر دھرنا دے کر گاڑیوں کی آمدو رفت بند کردی گئی۔

install suchtv android app on google app store