مختلف شہروں میں اہم شاہراہوں پر دھرنوں کا سلسلہ چھٹے روز بھی جاری

مختلف شہروں میں اہم شاہراہوں پر دھرنے جاری فائل فوٹو مختلف شہروں میں اہم شاہراہوں پر دھرنے جاری

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف)کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں اہم شاہراہوں پر دھرنوں کا سلسلہ چھٹے روز بھی جاری ہے۔

کراچی میں جے یو آئی کے پلان بی کے تحت حب ریور روڈ پر چھٹے روز بھی دھرنا دیا گیا جس کے باعث کراچی سے حب جانے والے سڑک ٹریفک کے لیے بند ہوگئی۔

صبح دھرنے کا آغاز ہوتے ہی حب ریور روڈ آنے اور جانے والی سڑک کو ٹریفک کےلیے بند کرکےٹریفک کو مشرف کٹ اور حب ٹول سےمتبادل راستے فراہم کردیے گئے تھے۔دھرنے کےمقام پر ٹریفک پولیس،علاقائی پولیس اور رینجرزکی نفری بھی پہنچ گئی۔ لاہور میں بھی جے یو آئی کے کارکنوں نے لاہورمیں شاہدرہ سے آگے امامیہ کالونی پھاٹک کےقریب جی ٹی روڈ پر دھرنا دیا جس سے راولپنڈی جانے والی ٹریفک بلاک ہوگئی، مظاہرین صفیں بچھا کر سڑک پربیٹھ گئے۔

مظاہرین کا کہنا تھاکہ ناجائز حکومت کو نہیں مانتے اسے گھر بھیج کر دم لیں گے۔ دھرنےکے باعث جی ٹی روڈ کے دونوں جانب راہ گیروں، خواتین اور طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی منزل پر پہنچنے کے لیے 2،2 کلو میٹر زیادہ فاصلہ طے کرنا پڑرہا ہے۔

 

 

install suchtv android app on google app store