ججز کی محنت نے تیز اور سستے انصاف کی فراہمی کو حقیقت میں بدلا: چیف جسٹس پاکستان

چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ فائل فوٹو چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ

چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ ماڈل کورٹس نے تیز اور سستے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا، مقدمات میں فریقین کو ضروری ریلیف مل رہا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں ماڈل کورٹس میں کارکردگی دکھانے والے ججز میں ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ماڈل کورٹس نے تیز اور سستے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ملک میں ماڈل کورٹس کا قیام صرف ایک خواب تھا، ججز کی محنت نے تیز اور سستے انصاف کی فراہمی کو حقیقت میں بدلا۔ چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ مقدمات میں فریقین کو ضروری ریلیف مل رہا ہے، ماڈل کورٹس کے ججز نے بیمار عدالتی نظام کو پھر سے نئی زندگی دی ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل ماڈل کورٹس سہیل ناصر نے تقریب کے شرکاء کو ماڈل کورٹس کی کارکردگی سے متعلق بر یفنگ دی۔ بعد ازاں تقریب کے آخرمیں بہترین کارکردگی پر چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے ججز میں ایوارڈز تقسیم کیے۔

مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کے لیے پاکستان میں قائم465 ماڈل کورٹس نے اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے، ڈی جی ماڈل کورٹس سہیل ناصر کا کہنا ہے کہ167 دنوں میں عدالتوں میں50 ہزار743 مقدمات کا فیصلہ ہوگیا۔

 

install suchtv android app on google app store