نواز شریف کے منصوبے پر کھڑے ہوکر عمران خان کا 50 لاکھ گھر بنانے کا بڑا دعویٰ۔۔۔ مصطفی نواز کھوکھر کی سخت تنقید

پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر فائل فوٹو پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر

پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ وزیراعظم اس منصوبے کے افتتاح پرکھڑے ہوکر پچاس لاکھ گھر بنانے کی بات کررہے تھے جو نواز شریف نے شروع کیا تھا۔

مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اس منصوبے کے افتتاح پرکھڑے ہوکر پچاس لاکھ گھر بنانے کی بات کررہے تھے جو نواز شریف نے شروع کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے جنوبی پنجاب کے عوام سے ووٹ لینے کیلئے ایک معاہدہ عوام کودکھایا گیا کہ جنوبی پنجاب الگ صوبہ بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ بہاولپور صوبے پر بھی بات کی جاسکتی ہے لیکن جس پر ذمہ داری ہے کہ اس نے کہا تھا کہ میں حکومت میں آنے کے بعد سو دن کے اندر جنوبی پنجاب صوبے کیلئے عملی اقدامات اٹھاﺅں گا ۔ وہ اس وقت کہاں ہے؟

install suchtv android app on google app store