نواز شریف کا نام بدستور ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل، بیرونِ ملک جانے کے امکانات روشن یا نہیں؟ تہلکہ خیز خبر آگئی

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف فائل فوٹو سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف

مسلم لیگ نواز کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا نام بدستور ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے، اسے ہٹایا نہیں جائے گا تاہم وہ امیگریشن کاونٹر پر عدالتی احکامات دکھا کر ملک سے باہر جاسکتے ہیں۔

امیگریشن ذرائع کا بتانا ہے کہ قانون کے مطابق نواز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل رہے گا، تاہم وہ عدالتی احکامات دکھا کر باہر جاسکیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انتظامیہ کو ابھی تک ایئرایمبولینس کی آمد کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے آج اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کل قوم کی دعاؤں میں علاج کے لیے بیرون ملک روانہ ہوں گے، ایئر ایمبولنس بھی کل ہی پاکستان پہنچے گی۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اٹارنی جنرل انور منصور اور مشیر احتساب شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس اور وزیراعظم کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میاں نواز شریف کی سزا تمام کیسز میں معطل ہے۔

اعلیٰ عدلیہ نے سزا معطلی کے فیصلہ میں تحریر کیا ہے کہ بادی النظر میں نواز شریف کو دی گئی سزا غلط ہے۔حکومت اپنی حد میں رہے عدالت نہ بنے، وزراء عدالتی فیصلے کی غلط تشریح و تعبیر کرکے ڈھٹائی اور بے شرمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store