وزیراعظم عمران کی سیاسی سرگرمیاں دوبارہ تیز، نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے سے متعلق اہم خبر آگئی

وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان نے ملاقات کی ہے جس میں نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے سمیت مختلف قانونی پہلووں پر تبادلہ خیال ہواہے۔

ملاقات میں نوازشریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی گئی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ ملاقات میں یہ پہلو بھی زیر بحث آیا کہ کیا نوازشریف کے ای سی ایل سے نام نکالے جانے کے معاملے کو چیلنج کیاجانا چاہئے یا نہیں۔

یاد رہے کہ عدالت نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور انہیں بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی سہولت دے رکھی ہے۔ ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ 4 صفحات پر مشتمل ہے جسے جسٹس علی باقرنجفی اور جسٹس سرداراحمد نعیم پرمشتمل بینچ نے جاری کیا۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جاتا ہے، نواز شریف کو عبوری طور پر 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں نواز شریف کو ایک بار کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے اور لکھا ہے کہ نواز شریف صحت یاب ہونے پر 4 ہفتوں کے بعد واپس پاکستان آئیں گے۔

فیصلے کے مطابق نوازشریف کے بیان حلفی پر رجسٹرار لاہورہائیکورٹ کو دستخط کرانے کےلیے بھیجا گیا جب کہ نوازشریف اور شہباز شریف کی وطن واپسی کی یقین دہانی پرمبنی اوریجنل بیان حلفی کوریکارڈ کا حصہ بنا دیا ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست پر مزید سماعت جنوری کے تیسرے ہفتے میں ہوگی۔

 

install suchtv android app on google app store