شیری رحمان بھڑک اٹھیں، آصف زرداری کی رپورٹس کیوں چھپائی جارہی ہیں؟؟؟ خبر نے اٹھادیا حقیقیت سے پردہ

پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان فائل فوٹو پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان

پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ میڈیکل بورڈ کے اجلاس میں آصف زرداری کے ذاتی معالج کو شامل کیا جائے، آصف زرداری کے ساتھ انتقامی سلوک کیا جا رہا ہے،حکومت جان بوجھ کرآصف زرداری کوتکلیف دے رہی ہے۔

پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پمزہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کا طبی معائنہ کیا ہے، میڈیکل بورڈ کے اجلاس میں آصف زرداری کے ذاتی معالج کو شامل کیا جائے، ذاتی معالج کو میڈیکل رپورٹس کا معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

شیری رحمان نے کہا کہ آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹس ان کے خاندان کو کیوں نہیں دی جارہیں؟ حکومت آصف زرداری کے ذاتی معالج کی رسائی کا مطالبہ نظرانداز کر رہی ہے۔ پیپلزپارٹی کی رہنما نے کہا کہ آصف زرداری کے ساتھ انتقامی سلوک کیا جا رہا ہے، حکومت جان بوجھ کرآصف زرداری کوتکلیف دے رہی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store