پاکستان ترقی کی جانب رواں دواں، وزیراعظم عمران خان ہزارہ موٹروے فیز2 کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم عمران خان آج ہزارہ موٹروے فیز2 کا افتتاح کریں گے فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان آج ہزارہ موٹروے فیز2 کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج ہزارہ موٹروے فیز2 کا افتتاح کر دیا، وزیراعظم کی جانب سے علاقے کی ترقی کے لیے اہم اعلانات بھی کیے۔

وزیراعظم عمران خان آج ہزارہ موٹروے ای 35 حویلیاں شاہ مقصود انٹرچینج سے مانسہرہ تک 62 کلو میٹر طویل موٹروے کے دوسرے حصے کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب حویلیاں یونیورسٹی کیمپس میں ہوگی۔ ہزارہ موٹروے منصوبے کی افتتاحی تقریب میں گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان، وفاقی وزراء، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی شرکت کریں گے۔

ہزارہ موٹروے منصوبہ حکومت کی جانب سے ہزارہ کی عوام کے لیے تحفہ ہے، 3 حصوں پر مشتمل 180 کلومیٹر ہزارہ موٹروے کے 2 حصے مکمل جبکہ تیسرے حصے کو مارچ 2020 تک مکمل کیا جائے گا۔ 34 ارب روپے کی لاگت سے مانسہرہ تک تیار ہونے والے ہزارہ موٹروے پر کل 47 پل اور 6 سرنگیں تعمیر کی گئی ہیں۔

یہ منصوبہ چین اورپاکستان کے درمیان تجارتی گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے اہم شاہراہ کے طورپراستعمال ہوگا۔ اس سے حسن ابدال، ہری پور، حویلیاں، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور شمالی علاقوں کی تقریباً سترلاکھ آبادی کوفائدہ پہنچے گا۔ موٹروے سے سیاحت کوبھی فروغ ملے گا کیونکہ اس سے مانسہرہ، وادی ناران اور گلگت بلتستان تک رسائی ملے گی۔

دوسری جانب مسلم لیگ نواز نے وزیراعظم عمران خان کی آمد پر احتجاج کا اعلان کیا ہے، موٹروے پر نوازشریف کے بینرز لگا دیے گئے، لیگی رکن پنجاب اسمبلی نے دھمکی دی ہے کہ وزیراعظم کی آمد پر سیاہ جھنڈے لہرائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ تاثردرست نہیں کہ حکومت نقصان والےاداروں سے چھٹکارہ چاہتی ہے، نجکاری کا مقصد سرکاری خزانے کو خسارے سے بچانا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store