اتحادیوں میں اختلافات کی خبروں کے متعلق اہم انکشافات نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی؟ چوہدری پرویز الٰہی بھی میدان میں آ گیا۔۔۔آپ بھی پڑھیں تفصیل اس خبر میں

 اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی فائل فوٹو اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی

حکومت اور اتحادیوں میں اختلاف کی خبروں پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کاواضح موقف سامنے آگیا ۔ان کا کہنا ہے کہ اتحادیوں میں اختلاف پیداکرنےکی کوئی سازشی تھیوری کامیاب نہیں ہوگی،،انہوں نے کہاانشاءاللہ حکومتی اتحادی ہیں اورآگے بھی رہیں گے اس حوالے سے کوئی غلط فہمی پیدانہیں کرسکتا۔

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میں یہ بات واضح کردینا چاہتا ہوں کہ دھرنا روکنے اور امن وامان قائم رکھنے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔انہوں نے کہاملک کوسیاسی انتشار سے بچانے کیلئے فضل الرحمان سے را بطے کیے،جودرست ثابت ہوئے۔

پرویز الٰہی نے کہادھرنوں کے دوران ٹکراو¿روکنے کیلئے بھی اپناکرداراداکیا۔اورسیاسی حقیقتوں کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیشہ درست بات کی۔

اس سے قبل چوہدری شجاعت حسین نے بھی دھرنے کے حوالے سے عمران خان اور وزیرداخلہ کی کاوشوں کو سراہ چکے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان نے حکومتی رٹ قائم کرنے کے مشوروں کو نہ مان کرفہم و فراست کا ثبوت دیا۔

چوہدری شجاعت حسین نے انکشاف کیاکہ وزیراعظم کواناڑی کھلاڑیوں نے مشورہ دیاتھا کہ حکومتی رٹ قائم کریںلیکن عمران خان نے فہم و فراست کا ثبوت دیتے ہوئے ایسے مشوروں وک نہیں مانا تھا۔انہوں نے کہا ایسے ہی کچھ لوگوں نے مشرف دور میں بھی حکومتی رٹ قائم کرنے کے مشورے دیئے تھے۔

مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے حوالے سے چوہدری شجاعت حسین نے کہا تھاکہ تاریخ میں پہلا دھرنا ہے جس میں لاٹھی گولی نہیں چلی۔ان کے مطابق حالات کنٹرول کرنے میں اسلام آبادانتظامیہ مبارکبادکی مستحق اس نے ہزاروں افرادکے سامنے صبرکامظاہرہ کیا۔چودھری شجاعت نے کہا حالات خراب ہوجاتے توتصادم روکناممکن نہ رہتا۔انہوں نے بتایا کہ دھرنے کے دوران ہمارامسلسل رابطہ تھا۔

install suchtv android app on google app store