شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ملاقات میں کون سا اہم مکالمہ ہوا؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی

قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے بھائی اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف فائل فوٹو قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے بھائی اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف

قائد حزب اختلاف شہباز شریف اپنے بھائی اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملنے جاتی امراء پہنچے ہیں۔


ذرائع کے مطابق شہباز شریف خود نواز شرہف کی بیرون ملک روانگی کے حوالے سے ڈاکٹرز سے اہم مشاورت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات جاری ہے جس میں سابق وزیراعظم کی صاحبزادی اور ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی موجود ہیں۔ شہباز شریف نے نواز شریف سے ملاقات میں کہا کہ انتظامات مکمل ہیں آپ جانے کیلئے تیار ہو جائیں۔ اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ چھوٹے بھائی کے ناطے شہباز شریف قابلِ تعریف ہیں، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، حکومت بہت چھوٹے دل کی نکلی۔
شہباز شریف کو ڈاکٹرز نے نواز شریف کی صحت کے ھوالے سے بریفنگ بھی دی ہے جبکہ شہباز شریف نے نواز شریف سے کہا ہے کہ وہ بھی انکے ساتھ بیرونِ ملک جارہے ہیں۔ خیال رہے کہ ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق نواز شریف کی منگل کے روز روانگی ہے وہ ائیرایمبولینس کے ذریعے لندن جائیں گے جہاں انہیں ابتدائی علاج کیلئے رکھا جائے گا اس کے بعد انہیں امریکہ شفٹ کیا جائے گا اور ڈاکٹرز انکا علاج کریں گے۔
حسین نواز لندن میں تمام انتظامات مکمل کر چکے ہیں جبکہ امریکا کے داکٹرز کو بھی نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس بھیجی جا چکی ہیں۔

 ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر کے قابل بنانے کیلئے سٹیرائڈز دینا شروع کردیے ہیں۔ نواز شریف کے ڈاکٹرز کے مطابق سٹیرائڈز کی مدد سے دورانِ سفر نواز شریف کے خون میں پلیٹ لیٹس کی تعداد کم نہیں ہو گی، جبکہ سابق وزیراعظم کو بلڈ پریشر اور شوگر کی ادوایات بھی دی جارہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store