بلاول بھٹو زرداری کا تبدلی سرکار کے خلاف تہلکہ خیز بیان۔ حکومتی حلقوں میں شدید ہلچل مچ گئی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ میرا سوال بدستور اپنی جگہ پر موجود ہے کہ کیا آپ کو تبدیلی پسند آئی؟


چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہنا ہے کہ میرا سوال بدستور اپنی جگہ پر موجود ہے کہ کیا آپ کو تبدیلی پسند آئی؟ اب نہ امپائرکی انگلی، نہ جعلی تبدیلی، صرف عوام کی مرضی چلے گی۔

 

سی بیان کے ساتھ انہوں نے اپنی ایک پرانی ویڈیو شیئر کرائی ہے جس میں وہ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

بلاول بھٹو کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ جو سلیکٹڈ ہیں میں ان سے پوچھتا ہوں کہ کیا آپ کو امپائر کی انگلی پسند آئی اور جنہوں نے سلیکٹ کیا میں ان سے سوال کرتا ہوں کہ آپ کو تبدیلی پسند آئی؟

install suchtv android app on google app store