نیا سال عمران خان اور انکی حکومت کے لیے کیسا ثابت ہوگا؟ بڑی انکشاف سامنے آگئی

وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اب پیپلز پارٹی کے بھی حکومت کے ساتھ معاملات طے پا جائیں گے، ملک میں موجود تمام کرپٹ افراد پلی بار گین کی جانب آرہے ہیں۔


 نیا سال عمران خان اور انکی حکومت کے لیے بہت اچھا ثابت ہوگا، ملکی حالات، ملکی سیاست اور حکومت بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ریلویز شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عمران کی گڈ گورننس کی شروعات ہوچکی ہے،نوازشریف اور زرداری کی سیاست ختم ہوچکی، نواز شریف کا جانا کوئی نئی بات نہیں پہلے ہی بتاچکا ہوں، مولانا فضل الرحمان کا دھرنا غلط موسم میں شروع کیا گیا، مولانا کو کہا تھا کہ اسلام آباد کا موسم موافق نہیں مت آئیں، دھرنے میں صرف جے یو آئی ف کے کارکن تھے،دھرنے کے شرکا کی تعداد آہستہ آہستہ کم ہو کر نہ ہونے کے برابر رہ گئی تھی،،مولانا فضل الرحمان نے کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا بارہ آنے،مولانا کی سیاست اب ختم ہوچکی ہے وہ عمران خان کی کاپی کرنے کی کوشش کررہے تھے مگر کامیاب نہیں ہوئے، مولانا نے واپس جاکر عقلمندی کا مظاہرہ کیا۔

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میاں محمد اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ شریف اور شہباز شریف کی غیر موجودگی کا چوہدری برادران بھرپور فائدہ اٹھا کر لیگی کارکنوں کو اپنی طرف مائل کریں گے، چوہدری برادران بہت ہی زیرک سیاستدان ہیں ، وہ لیگی کارکنوں کی ہمدردیاں سمیٹنے کیلئے متحرک ہوئے ہیں۔

عدالتی فیصلے کے پنجاب کی سیاست پر بھی اثرات پڑے گے، نواز شریف اور شہباز شریف کی غیر موجودگی میں ایک سیاسی خلاء جنم لے گا، اس خلاء کی وجہ سے چوہدری برادران متحرک ہونگے، جو لوگ ن لیگ سے تنگ آچکے ہیں انہیں ق لیگ میں لانے کی کوشش کی جائے گی ، چوہدری برادران کا یہ خیال ہے کہ جو جو ن لیگ چھوڑے گا وہ تحریک انصاف میں شامل ہوتا جائے گا لیکن اگر ن لیگ کو چھوڑنے والے ق لیگ میں شمولیت اختیار کر لیں تو پھر حالات بدل سکتے ہیں۔

چوہدری برادران پنجاب کی سیاست میں اپنا حصہ ڈالنا اور ملکی سیاست سے اپنا حصہ وصول کرنا چاہ رہے ہیں ، عمران خان کے خلاف جانے والا جو تاثر پھیلایا جارہا ہے وہ سراسر غلط اور بے بنیاد ہے۔ خیال رہے کہ آج لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو بیرون ملک جانے اور انکا نام ایس سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی ہے، عدالت کے حکم کے مطابق شہباز اور ڈاکٹر عدنان کو بھی نواز شریف کے ساتھ بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store