نواز شریف کا ملک سے باہر جا کر واپس نہ آنا حکومت کے لئے فائدے مند ہے یا نقصان دہ؟ بڑے انکشاف نے حکومت کو چونکا دیا

نواز شریف فائل فوٹو نواز شریف

نواز شریف کا ملک سے باہر جاکر واپس نہ آنا حکومت کے لئے فائدے کا باعث ہے۔

تجزیہ کار ایاز امیر نے کہا ہے نواز شریف کا ملک سے باہر جاکر واپس نہ آنا حکومت کے لئے فائدے کا باعث ہے کیونکہ ان کو یہ بات کرنے کا موقع مل جائے گا کہ دیکھیں پہلے اسحاق ڈار ملک سے باہر چلے گئے ، نواز شریف کے بیٹے بھی چلے گئے اور اب خود بھی چلے گئے ہیں۔

ایاز امیر نے کہا کہ نواز شریف کا ملک سے باہر جاکر واپس نہ آنا حکومت کے لئے فائدے کا باعث ہے کیونکہ ان کو یہ بات کرنے کا موقع مل جائے گا کہ دیکھیں پہلے اسحاق ڈار ملک سے باہر چلے گئے ، نواز شریف کے بیٹے بھی چلے گئے اور اب خود بھی چلے گئے ہیں۔

ایاز امیر کا کہنا تھا کہ یا تو حکومت کہے کہ ہم نے نواز شریف کونہیں جانے دینا ، تھوڑ ا سادل ہو اور تھوڑی سے” وہ“ ہوکہ لیڈر شپ کیا ہوتی ہے ؟ ہم کو 22سال سے عمران خان یہ سبق سکھا رہے ہیں کہ لیڈر شپ کیا ہوتی ہے ؟ اب آپ جب اقتدار میں آئے ہیں جو کچھ آپ کی کوشش سے یا کچھ اندھیروں کی مہربانی سے تو آپ سے معاملات چلائے نہیں جارہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فروغ نسیم اور بابر اعوان نے فیصلے کرنے ہے تو پھر اچھا ہے کہ عمران خان اقتدار سے دستبردار ہی ہوجائیں ۔ اگر فیصلے عدلیہ اور مہربانوں نے ہی کرنے ہے تو عمران خان وزیر اعظم کس بات کے ہیں؟

install suchtv android app on google app store