خیبر پختونخواہ بالخصوص فاٹا میں امن کے لیے فرنٹیئر کور کا اہم کردار ہے: آرمی چیف جنرل قمر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ فائل فوٹو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران کہا کہ وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ملک میں اقتصادی ترقی فورسز کی کوششوں سے ممکن ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے یادگار شہداء پرحاضری دی اور پھول چڑھائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فرنٹیئر کور میوزیم اور فورٹ گیلری کا بھی دورہ کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ خیبر پختونخواہ بالخصوص فاٹا میں امن کے لیے فرنٹیئر کور کا اہم کردار ہے، وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سماجی و اقتصادی ترقی فورسز کی کوششوں سےممکن ہوئی، ملک میں دیرپا امن و استحکام کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔

گزشتہ روز آرمی چیف نے آرمرڈ کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ کیا تھا اور کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگانے کی تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کو کرنل کمانڈنٹ آرمرڈ کور کے بیجز لگائے۔

آرمی چیف نے روایتی اور غیر روایتی جنگ میں آرمرڈ کور کی کارکردگی کو بھی سراہا تھا۔

install suchtv android app on google app store