آصفہ بھٹو نجی چینل پر برس پڑیں، الزام کا ثبوت دو یا معافی مانگو۔۔۔ اہم خبر آتے ہی میڈیا میں ٹویٹ نے مچادیا کہُرام

سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو فائل فوٹو سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو

سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نجی چینل پر برس پڑیں۔ سندھ میں کتوں کو تلف کرنے کی مہم روکنے کی خبر چلنے پر میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ثبوت لائیں یا پھر معافی مانگیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہااے آروائی نیوز نے پنجاب اور کے پی کے میں پولیو، ایڈز ، ڈاکٹرز پر تشدد اورکے پی میں بچوں سے زیادتی کرنے والے کو سرکاری ملازمت دیئے جانے جیسے مسائل کو نظرانداز کیا اور اندھا دھند دوسرے چینلز کی پیروی کرتے ہوئے مجھ پربہتان باندھنے میں لگا ہواہے۔انہوں نے کہاوہ یا تو الزامات ثابت کریں یا پھر معافی مانگیں۔ 

 

آصفہ نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ مخصوص چیزوں پر جھوٹی کہانیاں ان سے منسوب کی جا رہی ہیں اس کی بجائے وفاقی حکومت سے ویکسین فراہم کا کہا جائے۔

 

install suchtv android app on google app store