حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاملات، قومی اسمبلی سے اہم خبر سامنے آگئی

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک فائل فوٹو ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔ اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک واپس لینے کا اعلان کردیا۔

خواجہ آصف نے کہا وہ عدم اعتماد کی تحریک واپس لے رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جو آج ہوا ہے وہ پہلے ہوجاتا تو ہمیں اس قدر تلخی سے نہ گزرنا پڑتا۔انہوں نے کہا خوش اسلوبی سے تمام متنازعہ آرڈیننس واپس لئے جارہے ہیں۔

اپوزیشن کی جانب سے سات نومبر کو ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی تھی۔اپوزیشن نے صدارتی حکم پر تیرہ آرڈیننس پاس کئے جانے پر تحریک پیش کی تھی۔

اب حکومت اور اپوزیشن میں طے پاگیا ہے کہ مذکورہ تمام بلزکی منظوری کیلئے دوبارہ ایوان میں پیش کیاجائے گااور باہمی اتفاق رائے کے بعد ہی منظور کیاجائے گا۔

install suchtv android app on google app store