تیز گام سانحے کے پیش نظر تبلیغی جماعت کے امیر کا اہم خط سامنے آگیا، خصوصی ہدایات جاری

تیز گام سانحہ فائل فوٹو تیز گام سانحہ

سلنڈر پھٹنے سے رونما ہونے والے تیز گام سانحے کے پیش نظر تبلیغی جماعت کے مرکزی امیر نے اہم خط جاری کر دیا۔

تبلیغی جماعت کی جانب سے ایک اہم ہدایت جاری کی گئی ہے، مرکزی امیر مولانا نذر الرحمان نے ایک خط جاری کرتے ہوئے تمام جماعتوں اور ساتھیوں کو آئندہ دوران سفر سلنڈر ساتھ نہ رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔

مولانا نذر الرحمان نے خط میں کہا کہ تبلیغ کے لیے تشکیل شدہ جماعتیں اپنے ساتھ گیس سلنڈر نہ لائیں۔

یاد رہے کہ تیز گام کا یہ افسوس ناک سانحہ 31 اکتوبر کو پیش آیا تھا جب صوبہ پنجاب کے شہر لیاقت پور کے قریب تیز گام ٹرین کی 3 بوگیوں میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 74 افراد جاں بحق ہوئے۔

تیزگام حادثے کا مقدمہ ٹرین گارڈ محمد سعید کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا تھا، جب کہ تحقیقات کے بعد واقعے کی بنیادی وجہ گیس سلنڈر کا پھٹنا قرار دیا گیا۔ فرانزک ذرائع کا کہنا تھا کہ حادثہ ٹرین میں سلنڈر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔

 

install suchtv android app on google app store