وزیراعظم عمران کی زیرِ صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب، نوازشریف کی ای سی ایل سے نام نکالنے پر مشاورت

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا، اجلاس میں نوازشریف کی صحت اور ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالنے پر مشاورت ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج شام پانچ بجے ہوگا، دوران اجلاس سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت اور ملکی سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کا آئینی و قانونی طور پر جائزہ لیا جائے گا، کورکمیٹی فضل الرحمان مارچ کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کرے گی۔ جبکہ معاشی صورتحال، پارلیمانی امور اور مہنگائی پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

کورکمیٹی کے اجلاس میں قومی سطح کے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

دوسری جانب گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی زیرصدارت پارٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں ذیلی کمیٹی کے فیصلے پر مشاورت ہوئی، ذیلی کمیٹی نے وفاقی کابینہ کے فیصلے پر قائم رہتے ہوئے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کے لیے عائد کردہ شرائط کو برقرار رکھا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store