انسانی ہمدردی کے ساتھ پیسوں کی بات ؟ چوہدری پرویز الہی اپنے ہی سیاسی ہمنوا جماعت پر برس پڑے

چوہدری پرویز الہی  اپنے ہی سیاسی ہمنوا جماعت پر برس پڑے فائل فوٹو چوہدری پرویز الہی اپنے ہی سیاسی ہمنوا جماعت پر برس پڑے

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہاہے کہ نوازشریف کے نام کوئی جائیداد نہیں ہے ۔ وہ سب کچھ اپنے بچوں میں تقسیم کرچکے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہاکہ نوازشریف کے نام کوئی جائیداد نہیں ہے ۔ وہ سب کچھ اپنے بچوں میں تقسیم کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا ک نواز شریف کے معاملے پر ہمارا موقف واضح ہے ، انسانی ہمدردی کے ساتھ پیسوں کی بات عجیب لگتی ہے ۔ کابینہ کے کچھ لوگوں نے یہ سلسلہ شروع کیاتھا۔

چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کہہ رہی ہے کہ گارنٹی کیوں دیں؟ کوشش کررہے ہیں،معاملہ افہام وتفہیم سے حل ہوجائےگا۔ ایسے حالات پیدانہ کیے جائیں کہ کوئی وزیراعظم بننے کوتیارنہ ہو، چودھری شجاعت نے کہاتھاملک میں بہترماحول پیداکرناہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوششوں سے ماحول کچھ بہترہواہے۔اگر ماحول بہتر نہیں ہوگا تو پھر کون سرمایہ کاری کرے گا؟

install suchtv android app on google app store