شریف خاندان نے نواز شریف کیلئے شورٹی بانڈز جمع کرانے پرکیا کہا؟ مسلم لیگ ن کے اجلاس کی اندرونی کہانی نے سب کو چونکا دیا

 نواز شریف اور شہباز شریف فائل فوٹو نواز شریف اور شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نواز شریف کے علاج کیلئے ایڈیمنٹی بانڈ جمع کرانے کیلئے تیار تھا لیکن سابق وزیر اعظم نہیں مانے اور انہوں نے عدالت سے رجوع کا حکم دیا۔

شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے مسلم لیگ ن کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کے دوران شہباز شریف نے بتایا کہ ان کی فیملی شورٹی بانڈ دینے پر راضی تھی، نواز شریف سے کہا کہ میں خود بانڈ بھردیتا ہوں لیکن وہ نہیں مانے اور کہا کہ عدالت سے رجوع کرنا چاہیے۔ شہباز شریف نے ارکان کو بتایاپہلے تو نواز شریف بیرون ملک علاج پر ہی راضی نہیں تھے، خاندان اس بات پر متفق تھا کہ نواز شریف کی صحت اہم ہے سیاست نہیں، مریم نواز نے کہا مچلکے اور پاسپورٹ رکھ کر آئی ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مسلم لیگ ن کے ارکان نے ایڈیمنٹی بانڈ جمع کرانے کی مخالفت کی ۔ ارکان کا کہنا تھا کہ اگر شورٹی بانڈ جمع کرائے تو عمران خان کے بیانیے کو تقویت ملے گی، حکومت پر دباﺅ بڑھایا جائے، عدالت سے ریلیف کی توقع ہے، کوئی شرط رکھی تو دیکھا جائے گا۔ لیگی ارکان نے نواز شریف کو سروسز ہسپتال سے گھر منتقل کرنے کے فیصلے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ انہیں گھر کی بجائے شریف میڈیکل سٹی منتقل کیا جانا چاہیے تھا۔ ن لیگ کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر بھی گفتگو ہوئی۔

install suchtv android app on google app store