اغواکرنےوالے مریض کوگھرمیں لے کرجاتے ہیں، فردوس عاشق اعوان نے نواز شریف سے متعلق ایسی بات کہہ دی ن لیگ کے صفوں میں ہلچل مچ گئی

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان فائل فوٹو معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف کو ئی گولڈ میڈل یا ٹرافی جیت کر جیل میں نہیں گئے تھے، مسلم لیگ ن کا رویہ شرمناک ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہبازشریف !تاوان اغواکارطلب کرتے ہیں سہولت کارنہیں،مریض کے علاج کی بہترین جگہ ہسپتال ہے،اغواکرنےوالے مریض کوگھرمیں لے کرجاتے ہیں۔

شریف خاندان نے نوازشریف کوجاتی امرامیں اغواکررکھاہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے گمراہ کن پروپیگنڈاکیاہے۔عدالتوں نے نوازشریف کومجرم قراردیاہے ، حکومت نے نہیں دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے نواز شریف کواغوا کرکے قید کررکھا ہے۔حکومت کے ساتھ طویل مشاورتوں میں ن لیگ کے نمائندے بھی شامل تھے ،حکومت کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جارہاہے۔

install suchtv android app on google app store