حکومتی شرائط برقرار، شہباز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس، نئی حکمت عملی کیا ہوگی؟

شہباز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس فائل فوٹو شہباز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی زیرصدارت پارٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں ذیلی کمیٹی کے فیصلے پر مشاورت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے بیرون ملک علاج کے حوالے سے ن لیگ کی پارٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں حکومتی فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کیا جائے گا اور مسلم لیگ ن اپنا آئندہ لائحہ عمل طے کرے گی۔

مسلم لیگ ن کے اجلاس میں احسن اقبال، ایازصادق، مریم اورنگزیب، عطااللہ تارڑ و دیگر شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ذیلی کمیٹی کے فیصلے پرمشاورت ہوگی۔ اجلاس کے بعد قائد حزب اختلاف شہباز شریف سہہ پہر 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ شہباز شریف پریس کانفرنس میں پارٹی پالیسی، نواز شریف کی صحت سے آگاہ کریں گے۔

خیال رہے کہ ذیلی کمیٹی نے وفاقی کابینہ کے فیصلے پر قائم رہتے ہوئے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کے لیے عائد کردہ شرائط کو برقرار رکھا ہے۔

کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے سربراہ فروغ نسیم نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف کو4 ہفتے کے لیے بیرون ملک جانے کی ون ٹائم اجازت ہوگی جبکہ نوازشریف یا شہبازشریف 7 ارب روپے کے سیکیورٹی بانڈزجمع کرائیں گے۔

install suchtv android app on google app store