اگلا چیلنج سرمایہ کاری لاکر نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے برآمدات کے فروغ اور غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرکے ملک کو اقتصادی طور پر آگے لے جانے پرزور دیا ہے۔

 وہ آج اسلام آباد میں ایم ایس ڈی ٹائر اور ربڑ کمپنی، ڈبل سٹار چائنا اور داود پاکستان ایکسپریس بس سروس لمیٹڈ کے درمیان سہ فریقی معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان آج طے پانے والے معاہدے کا مقصد مقامی سطح پر ٹائر تیار کرنا ہے۔

 وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سازگار ماحول فراہم کرتے ہوئے مزید چینی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں ملک کی معیشت مستحکم ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاونٹ خسارے پر قابو پالیا گیا ہے اور روپیہ بھی مستحکم ہوگیا ہے سٹاک مارکیٹ میں بھی اب مثبت اشاریے نظر آرہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، ایشیائی ترقیاتی بنک اور عالمی بینک سمیت عالمی اداروں نے اس بات کی توثیق کی ہے کہ ملک درست سمت میں گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک نے کاروبار کرنے میں سہولت فراہم کرنے کی ہماری درجہ بندی میں اٹھائیس درجے بہتری کی ہے۔ تاہم عمران خان نے زور دیا کہ اب ہمارا اگلا چیلنج سرمایہ کاری لاکر نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

install suchtv android app on google app store