سابق وزیر اعظم نواز شریف کی علاج کے لئے بیرون ملک روانگی کا معاملہ، شہباز شریف میدان میں آگئے، بڑا اعلان کر دیا

شہباز شریف فائل فوٹو شہباز شریف

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی علاج کے لئے بیرون ملک روانگی کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے بڑا قدم اٹھا لیا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی علاج کے لئے بیرون ملک روانگی کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے پارٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جبکہ شہباز شریف اجلاس کے بعد تین بجے پریس کانفرنس میں فیصلوں کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نےسابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو علاج کے لیے حکومت کی جانب سے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دینے کے معاملے پر غور و خوص کے لیے پارٹی کی سینئر قیادت کا اہم ترین اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔اجلاس میں حکومتی فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کرے کیا جائے گااور مسلم لیگ ن اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

اجلاس کے بعد قائد حزب اختلاف شہباز شریف کل سہہ پہر تین بجے اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہحکومت تاخیری حربوں کے ذریعےنوازشریف کی زندگی اور صحت کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہی ہے،نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار بے حس اور سنگ دل حکومت ہو گی۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store