مولانا فضل الرحمان کا دھرنا کے پلان بی کے تحت اہم پیش رفت، کیا کرنے کے احکام جاری؟ بڑے اعلان نے حکومت کو پریشانی میں ڈال دیا

مولانا فضل الرحمان فائل فوٹو مولانا فضل الرحمان

جمعیت علما اسلام (ف) کے پلان بی سے متعلق اہم بیان نے سب کو چونکا دیا۔

جمعیت علما اسلام (ف) نے پلان بی کے تحت قومی شاہراہیں بند کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عطاء الرحمان نے اگلے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پلان بی پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں اہم شاہراہوں کو بلاک کیا چکا ہے جبکہ بلوچستان میں چمن کوئٹہ شاہراہ پردھرنا دیاگیا ہے۔

مولاناعطاء الرحمان نے کہا کہ کل خیبرپختونخوا کو راولپنڈی سے ملانے والے اہم شاہراہوں کو بند کیا جائے گا جبکہ پنجاب میں بزدار شاہراہ کو بھی بند کیا جائے گا، شاہراہ ریشم کو بھی بند کردیا گیا ہے، اب لوئر دیرمیں چکدرہ چوک،انڈس ہائی وے کو بھی بند کریں گے۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان سے فوری مستعفی ہونے اور نئے انتخابات سمیت دیگر مطالبات کر رکھے ہیں تاہم حکومت اور اپوزیشن میں وزیراعظم کے استعفے اور نئے انتخابات کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

گزشتہ روز شرکاء سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے پلان بی پر عمل درآمد کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی ہدایت کی تھی۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کے پلان بی کے تحت ملک کے مختلف شہروں کو بند کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store