کراچی سے لاہور آنے والی تیزگام ایکسپریس کا حادثہ، متعدد افراد کی زخمی ہونے کی اطلاع

تیزگام ایکسپری فائل فوٹو تیزگام ایکسپری

کراچی سے لاہور آنے والی تیزگام ایکسپریس کا انجن اور دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس سے متعدد افراد کی زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ واقعہ بدھ کی صبح پیش آیا جب صفدرآباد اسٹیشن پر آنے والی ٹرین عملے کی غفلت و کوتاہی کے سبب بند راستے والی پٹڑی پر چلی گئی۔

ڈرائیور نے ہنگامی بریک لگائی جس کے سبب انجن اور اس کے ساتھ والی پہلی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ہنگامی بریک لگانے سے پہلی دوبوگیوں میں سوار متعدد افراد زخمی ہوگئے تاہم کسی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع تادم تحریر وصول نہیں ہوئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کراچی سے راولپنڈی آنے والی تیز گام ایکسپریس میں گیس کا سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس سے 74 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایک سال میں مجموعی طور پر چونتیس نئی ٹرینیں چلائی ہیں۔ اگست 2018ء سے 2019ء تک جوں جوں ٹرینیں بڑھیں ویسے ویسے حادثات کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران مسافر اور مال بردار گاڑیوں کے پٹڑی سے اترنے کے 65 سے زائد واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store