مسلم لیگ ن کی تین اہم شخصیات صدر کی کرسی سنبھالنے کی دوڑ میں، انکشاف نے تہلکہ مچا دیا

مسلم لیگ ن کی تین اہم شخصیات صدر کی کرسی سنبھالنے کی دوڑ فائل فوٹو مسلم لیگ ن کی تین اہم شخصیات صدر کی کرسی سنبھالنے کی دوڑ

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ شہباز شریف، مریم نواز اور خواجہ آصف مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی کرسی سنبھالنے کی دوڑ میں ہیں۔

پہلے آرٹیفیشل انٹیلیجنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی تمام معاملات پر گہری نظر ہے، کل کابینہ کی طویل میٹنگ ہوئی جس میں انسانی بنیاد پر کابینہ نے نواز شریف کا نام ای س ایل سے نکالنے کے معاملے کا جائزہ لیا اور اسی بنیاد پر انہیں باہر جانے کی اجازت دی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ذیلی کمیٹی کہہ رہی ہے کہ ماضی میں کوئی ایسی مثال نہیں ہے، نواز شریف کوئی ایسی گارنٹی تو دیں کہ ٹھیک ہوکر وہ واپس آجائیں گے، اسحٰق ڈار بھی واپسی کی یقین دہانی کراتے رہے مگر واپس نہیں آئے، حسن اور حسین نواز نے بھی یہی کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ان تمام افراد نے برطانیہ میں جائیدادیں چھپائی ہوئی تھیں، ہم پیسے معاف نہیں کر سکتے کیونکہ یہ پاکستانیوں کا پیسہ ہے۔

تقریب سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کریں، ان کو سیکیورٹی بانڈز دینے دیں، وہ واپس آئیں گے تو پیسے واپس مل جائیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آج نواز شریف کو شک کے بغیر جانے دیں گے تو کل آصف زرداری اور خورشید شاہ بھی باہر جانے کا کہیں گے، ہم نے مثال اور توازن قائم کرنا ہے۔ یہ مثال باقی لوگوں کے لیے بھی ہوگی۔

وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ تین ہزار قیدیوں نے جیل سے نکلنے کی درخواستیں دائر کی ہیں، عدالت ای سی ایل سے نکال دے تو ہمارا کوئی مسئلہ نہیں، اب ساری ذمہ داری ہم پر ڈال دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے باہر جانے میں ہماری طرف سے نہیں مسلم لیگ ن کی طرف سے تاخیر ہو رہی ہے، پیسہ نواز شریف کی صحت سے اہم نہیں ہے، ن لیگ اپنے بیمار قائد کی صحت پر سیاست کر رہی ہے جس سے ان کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ فضل الرحمان کے دھرنے میں روز نئے لطیفے سننے کو ملتے ہیں، مولانا جہاں جہاں نکلنا چاہتے ہیں نکلیں ہم دیکھنے کے لیے بیٹھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سے افغانستان کی جنگ میں جانے کی غلطی ہوئی، جنگ میں نہ جانتے تو آج ٹیکنالوجی میں بہت آگے ہوتے، پاکستان سوویت یونین اور امریکہ کے بعد پہلا راکٹ رہبر خلا میں بھیجنے والا ملک تھا مگر ہماری ترجیحات تبدیل ہو گئیں جس کی وجہ سے مسائل کھڑے ہوئے۔

install suchtv android app on google app store