شیخ رشید کا مریم نواز کے حوالے سے بڑا انقشاف، ن لیگ میں ہل چل مچ کئی

شیخ رشید کا مریم نواز کے حوالے سے بڑا انقشاف فائل فوٹو شیخ رشید کا مریم نواز کے حوالے سے بڑا انقشاف

شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز بیرون ملک نہیں جائیں گی، نواز شریف کے ساتھ شہباز شریف بھی جاسکتے ہیں، کابینہ اجلاس میں طے کیا گیا ہے کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دی جائے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں طے کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو غیر مشروط طور طور پر بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دی جائے، سیکیورٹی بانڈ کے عوض جانے کی اجازت پر غور ہوا، میں 8 ماہ سے کہہ رہا ہوں کہ انہیں اجازت دے کر جان چھڑائی جائے، نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں، علاج کی اجازت دے دینی چاہئے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز بیرون ملک نہیں جائیں گی، نواز شریف کے ساتھ ان کے بھائی شہباز شریف بھی جاسکتے ہیں، آصف زرداری کیسز میں بھی پلی بارگین کا سلسلہ جلد شروع ہوجائے گا۔

جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کے دھرنے سے حکومت پر کوئی دباؤ نہیں، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی جمعیت علمائے اسلام کے دھرنے سے دور ہوچکی ہیں۔

install suchtv android app on google app store