دھرنے کے حوالے سے حکومت پر کسی قسم کا کوئی دباﺅ نہیں ہے لیکن حکومت کیا چاہتی ہے؟ سینیٹر ولید اقبال نے سب بتا دیا

 سینیٹر ولید اقبال فائل فوٹو سینیٹر ولید اقبال

دھرنے کے حوالے سے حکومت پر کسی قسم کا کوئی دباﺅ نہیں ہے لیکن حکومت چاہتی کیا ہے، ولید اقبال نے سب بتا دیا۔

تحریک انصاف کے سینیٹر ولید اقبال نے کہاہے کہ دھرنے کے حوالے سے حکومت پر کسی قسم کا کوئی دباﺅ نہیں ہے لیکن حکومت چاہتی ہے کہ مذاکرات چلتے رہیں اوراپنے حریف کوتھکایا جا

ولید اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پر کسی قسم کا کوئی دباﺅ نہیں ہے لیکن حکومت چاہتی ہے کہ مذاکرات چلتے رہیں اوراپنے حریف کوتھکایا جائے۔انہوں نے کہا کہ دھرنے والے شفا ف مذاکرات کا مطالبہ کرتے ہیں تو ہم بھی چاہتے کہ انتخابات شفاف ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن کے کہنے پر الیکشن کمیشن کومزید خود مختار بناسکتے ہیں، ہماری قانون سازی دو ایوانوں میںہوتی ہے اور جب بھی کوئی حکومت آتی ہے تو پہلے ایک دوسال وہ سینیٹ میں اقلیت میں ہوتی ہے ۔ ہم پر تنقیدہورہی تھی کہ ہم نے 13ماہ میں گیارہ آرڈیننس پاس کئے ہیں لیکن ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومتوں نے ایک ایک سال میں 36آرڈیننس پاس کئے تھے ۔

install suchtv android app on google app store