مولانا فضل الرحمان دھرنا کب ختم کرئنگے؟ وزیر داخلہ نے راز کھول دیا

مولانا فضل الرحمان دھرنا کب ختم کرئنگے؟ وزیر داخلہ نے بتا دیا فائل فوٹو مولانا فضل الرحمان دھرنا کب ختم کرئنگے؟ وزیر داخلہ نے بتا دیا

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان جلد جانےوالے نہیں، ہم مولانا فضل الرحمان کو بیٹھائے رکھیں گے، ہم مولانا فضل الرحمان کو اتنا اچھا ٹریٹ کررہے ہیں، ان کا دل لگ جائےگا، مولانا فضل الرحمان کواتناپیاردے رہے ہیں وہ وزیراعظم کے استعفا کا مطالبہ بھول جائینگے۔

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اس قسم کے آدمی نہیں کہ کسی کو ڈیل یا ڈھیل دیں، نواز شریف کے ساتھ ڈیل کی جا رہی ہے نہ ڈھیل دی جارہی ہے، سارے وزرا کی یہی رائے ہے کہ نوازشریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانا چاہئے، نواز شریف علاج کے بعد وطن واپس ضرور آئیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف مستقل طور پر تو بیرون ملک نہیں جارہے، علاج کیلئے جارہے ہیں، نواز شریف کو صرف علاج کیلئے باہر جانے کی اجازت دی جارہی ہے، نواز شریف کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک علاج کی اجازت دی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کے معاملے پروزیرقانون کی صدارت میں اجلاس ہورہاہے، ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کی حالت تشویشناک ہے ، پاکستان میں انکا علاج ممکن نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے تو نہیں پتا کہ مریم نوازبیمارہیں،وہ ٹھیک ہیں،اللہ انہیں صحت ہے، مریم نوازبیمار ہوجائیں گی تو انھیں بھی باہر جانے کی اجازت مل جائے گی، اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت یہ پانچ سال اوراگلے پانچ سال بھی پورے کرے گی، ہم مولانا فضل الرحمان کو اتنا اچھا ٹریٹ کررہے ہیں، ان کا دل لگ جائے گا، ہم نے مولانا کو پانی دیاہے، لائٹ دی ہے، اور میڈیکل سپورٹ بھی دی ہے، مولانافضل الرحمان کو اتنا پیار دے رہے ہیں وہ وزیراعظم کے استعفا کا مطالبہ بھول جائینگے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جلد جانےوالے نہیں ، ہم مولانا فضل الرحمان کو بیٹھائے رکھیں گے، ان کا مزید کہناتھا کہ مہنگائی ہے اس میں کوئی شک نہیں،ہم لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کیلئے کوشش کررہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store