چچا آتے جاتے رہیں گے, ہم پہلے بھی سعودیہ بھاگ گئے تھے, فیصل واوڈا کے مریم نواز پر طنزیہ جملوں نے تہلکہ مچا دیا

فیصل واوڈا فائل فوٹو فیصل واوڈا

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل وواڈا نے نواز شریف کے بیرون ملک علاج اور مریم نواز کے ساتھ جانے پرکڑی تنقید کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے مریم نواز کا نام لئے بنا طنز کیا کہ”ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی بدولت ابو(نواز)، چچا(شہباز) اور پھر میں وہاں جا رہے ہیں جہاں ہمارے اشتہاری رشتے دار اورلوٹی ہوئی دولت ہے۔چچا آتے جاتے رہیں گے۔ہم پہلے بھی سعودیہ بھاگ گئے تھے۔ڈاکٹرز کے مطابق علاج کی شرط یہ ہے کہ تیمارداری کوئی اور نہیں صرف میں مریم نواز کرسکتی ہوں“۔

 

فیصل وواڈانے مریم نوازاور زنجیروں میں جکڑی ایک عام قیدی خاتون کی تصویرپوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”یہ ہے 72سالوں سے ملک کے سسٹم کا وہ بھیانک چہرہ جس کو بدلنے عمران خان آئے ہیں۔ اس فرسودہ نظام کے خلاف پہلے لڑائی کی تھی اب جنگ کریں گے۔ “
دو نہیں ایک پاکستان!!“

 

install suchtv android app on google app store