عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ رکھنا ہے یا نہیں، عمران خان نے استخارہ کروا لیا

عثمان بزدار وزیراعلیٰ رکھنا ہے یا نہیں، عمران خان نے استخارہ کروا لیا فائل فوٹو عثمان بزدار وزیراعلیٰ رکھنا ہے یا نہیں، عمران خان نے استخارہ کروا لیا

وزیراعظم  عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حوالے سے استخارہ کروا لیا ہے۔

معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حوالے سے استخارہ کروایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئیر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ عمران خان عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے نہیں ہٹانا چاہتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ عمران خان کا مذہب کی طرف بڑا رحجان ہے اس لیے انہوں نے اس حوالے سے استخارہ کروایا ہے۔

بظاہر لگتا ہے کہ عثمان بزدار کے بارے میں استخارے میں عمران خان کو یہ آیا ہے کہ عثمان بزدار ہی چل سکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ بار بار کہہ چکے ہیں کہ جب تک پی ٹی آئی کی حکومت ہے پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ہی رہیں گے۔۔لیکن اب چونکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ بھی بہت متحرک ہیں اور آزادی مارچ والا مسئلہ حل کروا رہے ہیں تو انہیں بھی بدلے میں کچھ دینا پڑے گا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اکثر تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔وزیر اعلیٰ بننے کے بعد عثمان بزدار نے کئی بار ایسے کام کیے جو میڈیا پر خبروں کی زینت بن جاتے ہیں۔ جہاں ایک طرف عثمان بزدار پروٹوکول کے اصولوں سے لاعلم ہیں وہیں ان پر یہ بھی الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ فائلیں تک نہیں پڑھ سکتے۔ وزیراعظم عمران خان کو عثمان بزدار کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنانے پر بھی تنقید کا سامنا رہتا ہے۔

اسی حوالے سے معروف صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ پنجاب آدھا پاکستان ہے،جہاں آپ نے اگلی جنگ لڑنی ہے،جہاں تبدیلی لانی ہے ،جہاں مسلم لیگ کا گڑھ ہے جہاں آپکا شریفوں سے مقابلہ ہے،ایسے صوبے میں عثمان بزدار جیسے بنے کو وزیر اعلیٰ کیسے لگایا جا سکتا ہے۔

نہ سڑکیں ہیں نہ ہی کوئی اور سہولتیں،عوام تو لٹ چکی ہے۔جب کہ اسی پر گفتگو کرتے ہوئے معروف تجزیہ نگار عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جو پنجاب کی حالت کی ہے اگار آج پنجاب میں الیکشن کروائے جائیں تو تحریک انصاف 20 فیصد سیٹیں بھی نہیں جیت سکے گی.عمران خان نے مزید کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ پنجاب میں الیکشن کروایا گیا تو پی ٹی آئی بیس سیٹیں بھی نہیں جیت سکے گی۔

install suchtv android app on google app store