ہم نے حکومت کا غرو ر خاک میں ملا دیا ہے، مولانا فضل الرحمان کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

مولانا فضل الرحمان فائل فوٹو مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ ہم نے حکومت کا غرو ر خاک میں ملادیاہے ، حکمران ذلت اور رسوائی کے ساتھ کرسی پر بیٹھے ہیں،ہم نے اپنی تحریک کا نام آزادی مارچ رکھاہے ، حکومت کوقوم کا مطالبہ تسلیم کرنا ہوگا ۔

اسلام آباد میں آزادی مارچ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری بہت سے سیاسی جماعتوں نے فاٹا انضمام کیلئے ووٹ بھی دیا اور آج ان کے بھی خوا ب ریزہ ریزہ ہوگئے ہیں ، تم نے کہا تھا کہ ہم فاٹا کو ہر سال ایک ارب روپیہ دیں گے اور دس سال تک مسلسل دیتے رہیں گے لیکن آج تک ایک پیسہ بھی فاٹا کو نہیں دیاگیا اور نہ تم نے اس کاانتظام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ این ایف ایوارڈ میں فاٹا کوحصہ دینے کیلئے کوئی صوبہ تیار نہیں ہے ۔

مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ ہم نے حکومت کا غرو ر خاک میں ملادیاہے ، حکمران ذلت اور رسوائی کے ساتھ کرسی پر بیٹھے ہیں۔ہم نے اپنی تحریک کا نام آزادی مارچ رکھاہے ، حکومت کوقوم کا مطالبہ تسلیم کرنا ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے بابر مسجد تحفہ میں ہندوﺅں کودید ی ہے اور یہ کہتے ہیں کہ گورو نانک کے دن بھارت کوایسا نہیں کرناچاہئے تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک سال میں گندم کی پیدا وار میں 30فیصد کمی ہوئی ہے ، ہم نے ناجائزحکومت کے خلاف علم بغاوت بلند کیاہے، اسلام میں کسی جبر کی گنجائش نہیں ہے ۔پاکستان کی شناخت اسلام اور جمہوریت ہے ، ہم کسی کو جمہوریت اور معیشت سے نہیں کھیلنے دیں گے ۔حکومت کی پشت پر بڑی بڑی طاقتیں ہیں ۔

install suchtv android app on google app store