نیب کی کارروائیاں تیز ہوگئیں، ایک اور سابق وزیر نیب کے شکنجے میں۔۔۔ سندھ کی سیاست میں ہنگامہ مچ گیا

قومی احتساب بیورو فائل فوٹو قومی احتساب بیورو

متحدہ قومی موومنٹ کے مفرور رہنما کے خلاف نیب نے گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے، سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری کے خلاف ایک اور انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پورٹ قاسم اتھارٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ہے، بابر غوری وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ تھے، نیب نے ان کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔

نیب نے اس سلسلے میں پورٹ قاسم اتھارٹی سے 2008ء میں ہونے والی بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر غوری نے اپنے دور میں 870 غیر قانونی بھرتیاں کیں، اس کے علاوہ انھوں نے من پسند افسران کو گریڈ 19 اور 20 میں ترقیاں بھی دیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر بابر غوری کے خلاف ایک نیب ریفرنس پہلے سے زیر سماعت ہے، جس میں انھیں مفرور قرار دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store