ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھات کے متعلق ایسا کیا بڑا بیان کہ مودی سرکار منہ چھپاتی رہ گئی۔۔۔۔ جان لیں آپ بھی اس خبر میں

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور فائل فوٹو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ہندو توا کے بارے میں قائد اعظم کے نظریے کے بارے میں آج انڈیا میں بسنے والی اقلیتوں کو احساس ہوگا۔

میجر جنرل آصف غفور نے بابری مسجد کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دن انڈیا میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو یہ احساس ہوگیا ہوگا کہ ہمارے قائد اعظم محمد علی جناح کا ہندو توا کے بارے میں نظریہ بالکل درست تھا ، اب انہیں انڈیا کا حصہ رہنے کا اور زیادہ افسوس ہوگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ماضی میں کی گئی ایک پریس کانفرنس کا کلپ بھی شیئر کیا۔ اس کلپ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم مسلمان ریاست ہیں اور اسلام کے نام پر بنے ہیں اس لیے انہیں (انڈیا کو) ہمیں یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ ہم کیسا ملک بنیں۔وہ سیکولر قسم کے ملک ہیں پہلے وہ تو بن جائیں، 200 ملین مسلمانوں کی وہاں کیا حالت ہے۔؎

مزید جانئیے: مسلم اُمّہ کو مل گیا اہم سبق، بھارتی سپریم کورٹ کا بابری مسجد کیس میں ہندو انتہا پسندوں کی حمایت۔۔۔ خبر نے سب کو ہلا دیا

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک تو ایسا ہے جس نے دوسرے مذہب کے احترام میں کرتار پور کھول دیا، پاکستان میں جتنے مندر اور گرجے ہیں ہم انہیں سکیورٹی دیتے ہیں لیکن ادھر بابری مسجد میں کیا ہوا ہے، انڈیا والے پہلے خود سیکولر بن جائیں اور ہمیں ایسے ہی برداشت کریں جیسے ہم ہیں۔

خیال رہے کہ ہفتہ کے روز انڈیا کی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سنایا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں یہ تسلیم کیا ہے کہ بابری مسجد کی جگہ پر کسی مندر کی موجودگی کے کوئی شواہد نہیں ہے، اس اعتراف کے باوجود سپریم کورٹ نے یہ جگہ ہندوﺅں کو دینے کاحکم دے دیا ہے جس کے باعث دنیا بھر کے مسلمانوں میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

install suchtv android app on google app store