بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر شیخ رشید کا تہلکہ خیز بیان جانیے اس خبر سامنے آگئی

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید فائل فوٹو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مودی کے ہوتے ہوئے امن کی بات نہیں کی جاسکتی، بابری مسجد کیس کی جگہ مندر کی تعمیر کا حکم عقل کے اندھے ہی دے سکتے ہیں۔


ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی مسلمان اب پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں،  اس فیصلے کے بعد بھارت میں مسلمان خود کو غیر محفوظ سمجھیں گے، الہٰ آباد کی عدالت کے فیصلے کو بھارتی سپریم کورٹ نے روند دیا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بابری مسجد کیس کے مسلمان فریق سنی وقف بورڈ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 وکیل ظفریاب جیلانی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے تسلیم کیا کہ نماز ہوئی پھر کیسے نظرانداز کر دیا؟ ہم عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن تحفظات برقرار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فیصلے سے نہ کسی کی جیت ہوئی نہ ہی ہارا لہذا احتجاج اور مظاہرے نہیں ہونے چاہئیے۔مسلم فریق کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں نہیں۔

5 ایکڑ زمین ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتی،ہماری شریعت کے مطابق ہم اپنی مسجد کسی کو نہیں دے سکتے۔مسجد اللہ کی ہے اور اسے فروخت نہیں کیا جا سکتا۔وکیل ظفریاب جیلانی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تسلیم کیا کہ نماز ہوئی پھر کیسے نظر انداز کر دیا۔ہمارا موقف سمجھا نہیں گیا ہمیں متبادل زمین نہیں چاہئیے واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی بابری مسجد کی شہادت کے کیس کا فیصلے میں مسلمانوں کو مسجد کے لیے متبادل جگہ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے.

سپریم کورٹ نے حکم میں کہا کہ ایودھیا میں متنازع زمین پر رام مندر تعمیر کیا جائے گا جبکہ مسلمانوں کو ایودھیا میں ہی مسجد کی تعمیر کے لیے 5 ایکڑ زمین فراہم کی جائے.فیصلہ آنے سے سے قبل ایودھیا اور پورے ملک میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ایودھیا میں متنازع مقام سمیت اہم عبادت گاہوں کی حفاظت کے لیے سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے کئی مقامات پر انسداد دہشت گردی دستے تعینات کر دیے گئے ہیں.

install suchtv android app on google app store