نیب نے ای سی ایل سے متعلق اپنا مؤقف پیش کردیا، نواز شریف اور مریم نواز کیلئے نیا چیلنج تیار

قومی احتساب بیورو اور سابق وزیراعظم نواز شریف فائل فوٹو قومی احتساب بیورو اور سابق وزیراعظم نواز شریف

قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر غیر مشروط طور پر مثبت جواب دینے سے انکار کردیا اور کہا نام نکالنے کے لیے مضبوط شواہد ہونے چاہییں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق نیب نے وزیرداخلہ کو جوابی خط لکھ دیا، نیب نے کہا ہے کہ قانونی رائے کے لئے وزارت قانون سے رابطہ کریں، مجرم نوازشریف کےخلاف متعدد مقدمات زیرالتواہیں۔

ذرائع کے مطابق جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ غیرمشروط طورپر مثبت جواب نہیں دے سکتے، میڈیکل رپورٹ نیب کو فراہم کی جائے، ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے مضبوط شواہد ہونے چاہییں۔

یاد رہے گذشتہ روز نواز شریف کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا معاملہ وزارت داخلہ نے نیب کو بھیجا تھا، جس پر ترجمان نیب کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے خط موصول ہوگیا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں کہا تھا کہ نوازشریف کے ای سی ایل کا معاملہ نیب کے پاس ہے، نیب کی سفارش پر نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا اور نیب کی سفارش پر ہی ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے گا۔

۔

install suchtv android app on google app store