سابق وزیراعظم نوازشریف کو لے جانے کیلئے کہاں کی ایئر ایمبولینس تیار کھڑی ہے؟ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے دعویٰ نے تہلکہ مچا دیا

شیخ رشید اور نواز شریف فائل فوٹو شیخ رشید اور نواز شریف

سابق وزیراعظم نوازشریف کو لے جانے کیلئے ایئر ایمبولینس تیار کھڑی ہے۔ میں کب سے کہہ رہاہوں کہ نوازشریف نے چلے جانا ہے ۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو لے جانے کیلئے قطر کی ایئر ایمبولینس تیار کھڑی ہے ، میں کب سے کہہ رہاہوں کہ نوازشریف نے چلے جاناہے ۔

ذرائع کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے نیا پنڈورا باکس کھول دیاہے ، ان کا کہناتھا کہ گزشتہ منگل سے قطر کی ایئر ایمبولینس تیار کھڑی ہے ، جب کھڑی تو اس وقت بھی کہہ دیا تھا اور آج بھی کہہ رہاں ہو، اس منگل سے پچھلی منگل کو ایوی ایشن سے اجازت مانگی گئی کہ ہم آجائیں ، ہم نے نوازشریف کو لے کرلندن جانا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ آصف زرداری اور نوازشریف مولانا فضل الرحمان کی دعائیں لگیں ہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے میں عدالتوں اورڈاکٹروں کا کردار ہے،حکومت کا اس میں کوئی کردار نہیں ہے،حکومت بس دیکھ رہی ہے، عدالت کے فیصلے کو غلط نہیں کہا جا سکتاہے،بہت پہلے کہہ چکا ہوں کہ یہ لوگ باہر چلیں جائیں گے ، یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔

شیخ رشید کا کہناتھا کہ ایک سال سے کہہ رہاہوں کہ نوازشریف سے کوئی پیسہ نہیں نکلے گا ، نوازشریف مریم نوازکی وجہ سے سیاسی بحران کا شکارہوئے،ملک کا لوٹا ہوا پیسہ آصف زرداری کے دوستوں سے نکلے گا،اللہ نوازشریف اورآصف زرداری کوصحت دے۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ میڈیا میں رپورٹس چل رہی ہیں کہ حکومت نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کر لیاہے جو کہ آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں کے اندر خارج کر دیا جائے گا اور نوازشریف 16 نومبر کو بیرون ملک کیلئے روان ہوں گے جبکہ شہبازشریف بھی اس موقع پر اپنے بھائی کے ساتھ جائیں گے ۔

شہبازشریف نے بیرون ملک ڈاکٹروں سے 18 نومبر کا وقت لینے کی کوششیں شروع کر دی ہیں ۔ یاد رہے کہ نوازشریف کو 16 روز سروسز ہسپتال میں زیر علاج رکھنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا تھا جہاں سے وہ گھر منتقل ہوئے جہاں شریف میڈیکل کمپلیکس کی جانب سے میڈیکل یونٹ قائم کیا گ۔یا تھا ۔نوازشریف کے ساتھ مریم نواز بھی جاتی امراءمنتقل ہو گئیں تھی 

install suchtv android app on google app store